سوال (۳
وصال ممکن و واجب بہم چیست حدیث قرب و بعد و بیش و کم چیست
مطلب: ممکن اور واجب میں باہمی وصال کیا ہےنزدیک اور دور اور زیادہ اور کم کی بات کیا ہے (ذات الہٰی واجب ہے اور اس کی ذات کے سوا جو کچھ بھی ہے وہ ممکن ہے ۔ عارفوں کی نظر میں صرف بندہ ہی قرب الہٰی کا خواہشمند نہیں ہوتا بلکہ اللہ بھی اپنے بندے سے رابطے کا آرزومند ہوتا ہے ۔ اس لیے پہلے مصرع میں صرف وصال کی بات کے ساتھ بہم کا لفظ دو طرفہ وصال کو ظاہر کرتا ہے ۔ یہی دوطرفہ وصال بعض اوقات اتنا شدید ہو جاتا ہے کہ قربت ہو جاتی ہے اور بعض اوقات اتنا کمزور کہ آپس میں دوری کا احساس ہوتا ہے ۔ کبھی یہ وصال کم ہو جاتا ہے کبھی زیادہ ۔ اس کا کیا مطلب ہے