آزادی بحر
(سمندر کی آزادی)
بطے می گفت بحر آزاد گردید چنیں فرمان ز دیوان خضر رفت
مطلب: ایک بطخ کہہ رہی تھی سمندر آزاد ہوگیا (ہمارے لیے بحر میں گھومنے پھرنے کی پوری آزادی ہو گئی ہے) ۔ خضر کے دربار سے یہ فرمان جاری ہو گیا ۔
نہنگے گفت رو ھر جا کہ خواہی ولے از ما نباید بے خبر رفت
مطلب: ایک مگر مچھ بولا جہاں چاہے جا مگر ہم سے بے خبر نہیں رہنا چاہیے ۔