Please wait..

کشمیر

 
رخت بہ کاشمر کشا کوہ و تل و دمن نگر
سبزہ جہان جہان ببین ، لالہ چمن چمن نگر

مطلب: کشمیر کا سفر اختیار کر پہاڑ اور ٹیلے اور وادیاں دیکھ ۔ ہر طرف اگا ہوا سبزہ اور ہر چمن میں کھلا ہوا لالہ کے پھول دیکھ ۔

 
باد بہار موج موج، مرغ بہار فوج فوج
صلصل و ساز زوج زوج، برسر نارون نگر

مطلب: موج موج کی ہوا فوج فوج بہار کے پرندے دیکھ ۔ انار کے درخت پر فاختہ اور مینا کے جوڑے جھنڈ کے جھنڈ دیکھ

 
تانہ فتند بہ زینتش چشم سپہر فتنہ باز
بستہ بچہرہ زمیں برقع نسترن نگر

مطلب: تاکہ اس کی سج دھج پر فتنہ باز آسمان کی نظر نہ پڑے (اسے نظر نہ لگ جائے)دیکھ زمین نے اپنا چہرہ نسترن کے برقعے میں چھپا لیا ہے ۔

 
لالہ ز خاک بر دمید، موج بآبجو تپید
خاک شرر شرر ببیں ، آب شکن شکن نگر

مطلب: لالہ زمین سے پھوٹا، موج ندی میں تڑپی مٹی کو شر شر دیکھ پانی کو شکن شکن دیکھ ۔

 
زخمہ بہ تار ساز زن، بادہ بہ ساتگیں بریز
قافلہ بہار را انجمن انجمن نگر

مطلب: مضراب سے تار ساز چھیڑ پیالے میں شراب انڈیل بہار کے قافلے کو انجمن انجمن دیکھ ۔

 
دخترکے برہمنے ، لالہ رخے ، سمن برے
چشم بروے او کشا باز بخویشتن نگر

مطلب: لالہ رخ اور سیمیں بدن برہمن بچی کی صورت پر نگاہ کر پھر اپنے آپ کو دیکھ (اپنے اندر نگاہ ڈال) یعنی تیرے اندر باہر کے جہاں سے بھی خوبصورت جہان ہے اس کی سیر کر ۔ نوٹ : دختر برہمن کا صرف دو لفظوں میں سراپا بیان کر دیا ہے ۔ رخسار گل لالہ کی طرح سرخ اور جسم چنبیلی کی طرح سفید اور خوشبودار ہے ۔