لا الہ الا اللہ
(نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے )
نکتہ می گویم از مردان حال امتان را لا جلال الا جمال
مطلب : میں صاحب حال بزرگوں سے متعلق ایک نکتہ بیان کرتا ہوں ، قوموں کے لیے لا جلال کی حیثیت اور الا جمال کی حیثیت رکھتا ہے ۔
لا و الا احتساب کائنات لا و الا فتح باب کائنات
مطلب: لا اور الا سے اس کائنات کا احتساب ہے، اور لا او ر الا سے کائنات کا دروازہ کھلتا ہے ۔
ہر دو تقدیر جہان کاف و نون حرکت از لا زاید از الا سکون
مطلب: ان دونوں سے اس جہان کن کی تقدیر بنتی ہے، لا سے حرکت میں اضافہ ہوتا ہے اور الا سے سکون ۔
تا نہ رمز لا الہ آید بدست بند غیر اللہ را نتوان شکست
مطلب: جب تک لا الہ کا نکتہ ہاتھ نہ آئے، غیر اللہ کے بند توڑے نہیں جا سکتے ۔
در جہان آغاز کار از حرف لاست این نخستین منزل مرد خداست
مطلب: دنیا کے کام کا آغاز لا سے ہے، یہ مرد خدا کی پہلی منزل ہے ۔
ملتے کز سوز او یک دم تپید از گل خود خویش را باز آفرید
مطلب: جو قوم اس کے سوز سے ایک لمحے کے لیے بھی تڑپی اس نے اپنی مٹی سے اپنے آپ کو پیدا کر لیا ۔
پیش غیر اللہ لا گفتن حیات تازہ از ہنگامہ او کائنات
مطلب: ماسوا اللہ کے سامنے لا کہنا ہی اصل زندگی ہے، اسی لا کے ہنگامہ سے کائنات میں تازگی پیدا ہوتی ہے ۔
از جنونش ہر گریبان چاک نیست در خود این شعلہ ہر خاشاک نیست
مطلب: اس کے جنون سے ہر ایک کا گریبان چاک نہیں ، ہر خس اس شعلے کے لائق نہیں ہے ۔
جذبہ او در دل یک زندہ مرد می کند صد رہ نشین را رہ نورد
مطلب: ایک زندہ مرد (مرد حق) کے دل میں اس کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، او ر وہ سینکڑوں راہ نشینوں کو راہرو بنا دیتا ہے ۔
بندہ را با خواجہ خواہی در ستیز تخم لا در مشت خاک او بریز
مطلب: اگر تو غلام کو آقا کے خلاف لڑانا چاہتا ہے تو اس کی مشت خاک میں لا کا بیج بودے ۔
ہر کرا این سوز باشد در جگر ہولش از ہول قیامت بیشتر
مطلب: جس کسی کے دل میں اس لا کا سوز ہو گا اس کی ہیبت قیامت کی ہیبت سے بھی بڑھ کر ہو گی ۔
لا مقام ضرب ہاے پے بہ پے این غو رعد است نے آواز نے
مطلب: پے بہ پے حملوں کا مقام ہے، یہ بجلی کی کڑک ہے کوئی بانسری کی آواز نہیں ہے ۔
ضرب او ہر بود را سازد نبود تا برون آئی ز گرداب وجود
مطلب: اس کا وار ہر موجود کو مٹا دیتا ہے تاکہ تو وجود کے بھنور سے باہر نکل آ ئے ۔
با تو می گویم از ایام عرب تا بدانی پختہ و خام عرب
مطلب: میں تجھے ایام عرب کے بارے میں بتاتا ہوں تاکہ تو عرب کے پختہ او ر خام ایام سے آگاہ ہو جائے ۔
ریز ریز از ضرب او لات منات در جہات آزاد از بند جہات
مطلب: اس کی ضرب سے لات و منات پاش پاش ہو جاتے ہیں ، اور وہ قوم حدود میں رہتے ہوئے بھی حدود کی بندشوں سے آزاد ہوتی ہے ۔
ہر قبائے کہنہ چاک از دست او قیصر و کسریٰ ہلاک از دست او
مطلب: ہر پرانی قبا اس کے ہاتھوں پارہ پارہ ہوئی، قیصر و کسریٰ اس کے ہاتھوں فنا ہو گئیں ۔
گاہ دشت از برق و بارانش بدرد گاہ بحر از زور طوفانس بدرد
مطلب: کبھی تو صحرا اور جنگل اس کی برق و باراں سے بلبلا اٹھتے ہیں اور کبھی سمندر اس کے طوفان کی تندی سے لرز اٹھتے ہیں ۔
عالمے در آتش او مثل خس این ہمہ ہنگامہ لا بود و بس
مطلب: ایک دنیا اس کی آگ میں تنکے کی مانند تھی ۔ یہ سب لا ہی کا ہنگامہ تھا اور بس ۔
اندرین دیر کہن پیہم تپید تا جہانے تازہ آمد پدید
مطلب: وہ اس پرانے بت کدے میں مسلسل تڑپے، یہاں تک کہ ایک نئی دنیا ظہور پذیر ہوئی ۔
بانگ حق از صبح خیزیہاے اوست ہرچہ ہست از تخم ریزیہاے اوست
مطلب: ان کی صبح خیزی سے بانگ حق بلند ہوئی، اب جو کچھ بھی ہے سب اسی کے بوئے ہوئے بیج ہیں ۔
اینکہ شمع لالہ روشن کردہ اند از کنار جوے او آوردہ اند
مطلب: یہ جو گل لالہ کی شمع روشن کی گئی ہے تو یہ اسی کی ندی کے کنارے سے لائی گئی ہے ۔
لوح دل از نقش غیر اللہ شست از کف خاکش دو صد ہنگامہ رست
مطلب: اس نے اپنے دل کی تختی پر سے ماسوا اللہ کا نشان دھو دیا، اس کی مٹھی بھر خاک سے سینکڑوں ہنگامے اٹھ کھڑے ہوئے ۔
ہم چنان بینی کہ در دور فرنگ بندگی باخواجگی آمد بجنگ
مطلب: اسی طرح تو دیکھتا ہے کہ انگریزوں کے دور میں بھی غلامی نے آقائی سے جنگ کی ہے ۔
روس را قلب و جگر گردیدہ خون از ضمیرش حرف لا آمد برون
مطلب: جب روس کے قلب و جگر خون ہو گئے، تو اس کے ضمیر سے حرف لا باہر نکلا ۔
آن نظام کہنہ را برہم زداست تیز نیشے برگ عالم زداست
مطلب: اسی حرف لا اس نے پرانے نظام کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے، اس نے دنیا کی رگ پر تیز نشتر ۔
کردہ ام اندر مقاماتش نگہ لا سلاطین ، لا کلیسا، لا الہ
مطلب: میں نے روس کے مقامات پر نظر ڈالی ہے، وہاں کوئی بادشاہ نہیں ، کوئی مذہب نہیں اور کوئی معبود نہیں ۔
فکر او در تند باد لا بماند مرکب خود را سوئے الا نراند
مطلب: اس کی فکر و تدبیر لا کی تیز آندھی میں پھنس کے رہ گئی ہے، اس نے اپنی سواری کا رخ الا کی طرف نہ موڑا ۔
آیدش روزے کہ از زور جنون خویش را زین تند باد آرد برون
مطلب: ایک دن آئے گا جب وہ جنوں کے زور پر اپنے آپ کو اس تیز آندھی سے باہر نکال لے گا ۔
در مقام لا نیاساید حیات سوے الا می خرامد کائنات
مطلب: لا کے مقام پر زندگی آسودگی نہیں پاتی، کائنات خود بخود الا کی طرف چل نکلتی ہے ۔
لا و الا ساز و برگ امتان نفی بے اثبات مرگ امتان
مطلب: لا اور الا قوموں کا سامان ہیں ، اثبات (الا) کے بغیر نفی (یعنی لا) میں قوموں کی موت ہے ۔
در محبت پختہ کے گردد خلیل تا نگردد لا سوے الا دلیل
مطلب: خلیل محبت میں کیسے پختہ ہو سکتے ہیں جب تک لا اس کی رہنمائی الا کی طرف نہ کرے ۔
اے کہ اندر حجرہ ہا سازی سخن نعرہ لا پیش نمرودے بزن
مطلب: تو کہ حجروں میں بیٹھ کر باتیں بناتا ہے، ذرا باہر نکل اور کسی نمرود کے سامنے لا کا نعرہ لگا ۔
این کہ می بینی نیرزد با دو جو از جلال لا الہ آگاہ شو
مطلب: یہ جو کچھ تو دیکھتا ہے اس کی قیمت دو جو کے برابر بھی نہیں ۔ تو لا الہ کے جلال سے آگاہ ہو جا ۔
ہر کہ اندر دست او شمشیر لاست جملہ موجودات را فرمانرواست
مطلب: جس کسی کے بھی ہاتھ میں لا کی تلوار ہے وہ ساری موجودات کا فرمانروا ہے ۔