خرابات فرنگ
دوش رفتم بہ تماشاے خرابات فرنگ شوخ گفتاری رندے دلم از دست ربود
مطلب: میں کل رات مغرب کے میکدے کا تماشا دیکھنے چلا گیا ۔ وہاں ایک رند (یعنی نٹیشے ) کی شوخ گفتاری نے میرا دل لبھا لیا(گرویدہ بنا لیا) ۔
گفت ایں نیست کلیسا کہ بیابی دروے صحبت دخترک زہرہ وش و ناے و سرود
مطلب: اس نے کہا یہ کلیسا نہیں کہ تو اس میں پائے حسین دوشیزاؤں کی محفل اور راگ رنگ کی مجلس ۔
این خرابات فرنگ است و ز تاثیر میش آنچہ مذموم شمارند، نماید محمود
مطلب: یہ مغرب کا میخانہ ہے اور اس کی شراب کی تاثیر سے جسے برا جانا جاتا ہے وہی اچھا دکھائی دیتا ہے ۔
نیک و بد را بترازوے دگر سنجیدیم چشمہ داشت ترازوے نصاریٰ و یہود
مطلب: ہم نے نیکی اور بدی کو ایک اور ترازو میں تولا ۔ عیسائیوں اور یہودیوں کی ترازو برابر نہیں رہی (پاسنگ رکھتا ہے) ۔
خوب، زشت است اگر پنجہ گیرات شکست زشت، خوب است اگر تاب و توان تو فزود
مطلب: اچھی چیز بری ہے اگر وہ تیری کلائی مروڑ دے (ہر وہ نیکی جو کمزور کر دے برائی ہے) ۔ اور بری چیز اچھی ہے اگر اس سے تیری طاقت اور قوت میں اضافہ ہو (ہر وہ برائی جو تجھے طاقتور بنا دے اچھائی ہے) تو اگر غور سے دیکھے تو زندگی ریا کے سوا اور کچھ نہیں ۔ جو چیز سچائی اور اخلاص کے گروی ہو وہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔
دعوی صدق و صفا پردہ ناموس ریاست پیر ما گفت مس از سیم بباید اندود
مطلب: سچائی اور اخلاص کا دعویٰ منافقت کے ناموس کا پردہ ہے ۔ (مکر و فریب کے لیے نقاب کا کام بہت اچھا دے سکتی ہے) ۔
فاش گفتم بتو اسرار نہانخانہ زیست بکسے باز مگو تاکہ بیابی مقصود
مطلب: ہمارے پیر نے کہا کہ تانبے کو چاندی سے لپیٹنا چاہیے جھوٹ پر سچائی کا ملمع کردو یعنی اپنے جھوٹ کو سچ کے پردے میں چھپا دو ۔ میں نے زندگی کے اندر کا بھید تجھ سے کھول کر بیان کر دیا اب کسی اور کو بتانا تاکہ تو مرا د پا جائے ۔