Please wait..

طاسین گوتم (گوتم بدھ کی تعلیمات

 
مئے دیرینہ و معشوق جوان چیزے نیست
پیش صاحب نظران حور جنان چیزے نیست

مطلب: پرانی شراب اور جوان معشوق کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور اہل نظر کے نزدیک جنت کی حور بھی کوئی چیز نہیں ہے ۔

 
ہر چہ از محکم و پایندہ شناسی گزرد
کوہ و صحرا و بر و بحر و کران چیزے نیست

مطلب:ہر وہ شے جسے تو مضبوط اور ہمیشہ رہنے والی سمجھتا ہے وہ گزر جانے والی ہے اسے فنا ہے ۔ یہ پہاڑ اور صحرا اور خشکی اور سمندر اور ساحل سب کی کوئی اہمیت نہیں ہے (ہر شے فانی ہے) ۔

 
دانش مغربیان فلسفہ مشرقیان
ہمہ بتخانہ و در طوف بتان چیزے نیست

مطلب: اہل مغرب، یورپ کی دانش اور اہل مشرق کا فلسفہ ، یہ سب بت کدے ہیں اور بتوں کے طواف سے کچھ حاصل نہیں ہے ۔

 
از خود اندیش و ازین بادیہ ترسان مگزر
کہ تو ہستی و وجود و جہان چیزے نیست

مطلب: تو اپنے آپ پر غور کر اور اس بیابان سے خوف زدہ ہوتے ہوئے نہ گزر، اس لیے کہ صرف تو باقی رہنے والا ہے اور دونوں جہانوں کا وجود کوئی چیز نہیں ہے ۔

 
در طریقے کہ بنوک مژہ کاویدم من
منزل و قافلہ و ریگ روان چیزے نیست

مطلب: وہ راہ جسے میں نے اپنی پلکوں کی نوک سے تراشا ہے اس میں منزل اور قافلہ اور اڑتی ہوئی ریت کوئی چیز نہیں ہے ۔

 
بگزر از غیب کہ این وہم و گمان چیزے نیست
در جہان بودن و رستن ز جہان چیزے ہست

مطلب: تو غیب سے گزر جا، اس لیے کہ یہ سب وہم و گمان ہے اور وہم و گمان کوئی چیز نہیں ہے ، جہان میں بستے ہوئے اس سے آزاد رہنا ضرور قابل قدر شے ہے ۔

 
آن بہشتے کہ خداے بتو بخشد ہمہ ہیچ
تا جزاے عمل تست جنان ، چیزے ہست

مطلب: وہ بہشت جو خدا نے تجھے عطا کی ہے وہ سب ہیچ ہے ۔ ہاں اگر وہ جنت تیرے عملوں کے باعث، جزا کی صورت میں تجھے ملی ہے تو وہ ضرور کوئی چیز ہے ۔

 
راحت جان طلبی راحت جان چیزے نیست
در غم ہم نفسان اشک روان چیزے ہست

مطلب: کیا تجھے آرام جاں کی خواہش ہے یاد رکھ کہ آرامِ جاں کوئی چیز نہیں ہے ۔ ہاں اپنے ساتھیوں کے غم میں شریک ہو کر آنسو بہانا ایک قابل قدر بات ہے ۔

 
چشم مخمور و نگاہ غلط انداز و سرود
ہمہ خوب است ولے خوشتر ازان چیزے ہست

مطلب: نشیلی آنکھ اور غلط انداز اور گانا بجانا، سب اچھی باتیں ہیں لیکن ان سے بھی اچھی کوئی چیز ہے ۔

 
حسن رخسار دمے ہست و دمے دیگر نیست
حسن کردار خیالات خوشان چیزے ہست

مطلب: رخسار کا حسن کتنا ہی دلکش کیوں نہ ہو وہ ایک لمحہ ہے اور دوسرے لمحہ نہیں ۔ البتہ کردار و عمل اور خیالات کا حسن ضرور اہمیت رکھتے ہیں ۔

رقاصہ (رقص کرنے والی عورت)

 
فرصت کشمکش مدہ این دل بے قرار را
یک دو شکن زیادہ کن گیسوے تابدار را

مطلب : (رقاصہ کہتی ہے ) تو اس بیقرار دل کو کشمکش کا موقع یا اجازت نہ دے ۔ تو اپنے پیچدار گیسووَں میں ایک دو بل اور ڈال دے ۔

 
از تو درون سینہ ام برق تجلی کہ من
با مہ و مہر دادہ ام تلخی انتظار را

مطلب: تیری وجہ سے میرے سینے میں وہ برق تجلی ہے کہ میں نے چاند اور سورج کو بھی انتظار کی تلخی سے دوچار کر دیا ہے ۔

 
ذوق حضور در جہان رسم صنم گری نہاد
عشق فریب می دہد جان امیدوار را

مطلب: ذوقِ دید نے دنیا میں بت گری کی رسم کی بنیاد رکھی، امیدوار جان کو عشق فریب دیتا ہے ۔

 
تا بفراغ خاطرے نغمہ تازہ ئی زنم
باز بہ مرغزار دہ طائر مرغزار را

مطلب: اس خاطر کہ میں دل جمعی سے کوئی نیا نغمہ چھیڑوں تو پھر سے سبزہ زار کے پرندے کو سبزہ زار کی طرف بھیج دے ۔

 
طبع بلند دادہ ئی بند ز پاے من کشاے
تا بہ پلاس تو دہم خلعت شہریار را

مطلب: تو نے مجھے اگر بلند طبع سے نوازا ہے تو پھر میرے پاؤں سے زنجیر کھول دے تاکہ میں تیرے عطا کیے ہوئے بوریائی لباس کے عوض بادشاہ کی خلعت دے دوں ۔

 
تیشہ اگر بہ سنگ زد این چہ مقام گفتگوست
عشق بدوش می کشد این ہمہ کوہسار را

مطلب: اگر فرہاد نے پتھر پر تیشہ چلایا تو یہ کونسا مقامِ گفتگو ہے ۔ (قابل ذکر بات ہے ) کہ عشق تو اس سارے پہاڑی سلسلے کو کندھوں پر اٹھا لیتا ہے ۔