Please wait..

کرم کتابی
(کتاب کا کیڑا)

 
شنیدم شبی در کتب خانہ ی من
بہ پروانہ می گفت کرم کتابی

مطلب: میں نے ایک رات اپنے کتب خانے میں سنا دیمک نے پروانے سے یہ کہا ۔

 
باوراق سینا نشیمن گرفتم
بسی دیدم از نسخہ ی فاریابی

مطلب: میں نے بوعلی سینا کی کتابوں میں گھونسلہ بنایا ۔ فاریابی کی بہیتری کتابیں دیکھ ڈالیں ۔ ( میں نے فلسفہ و ادب کی ساری کتابیں چٹ کر لیں ) ۔

 
نفہیدہ ام حکمت زندگی را
ہمان تیرہ روزم ز بے آفتابی

مطلب: میں زندگی کی حکمت سے اب تک انجان ہوں سورج کے نہ ہونے سے میرے دن اس طرح تاریک ہیں ۔ مرا د ہے میں زندگی کی اس حقیقت کو نہیں پا سکا جو تو نے پا لی ہے ۔

 
نکو گفت پروانہ ی نیم سوزی
کہ ایں نکتہ را در کتابی نیابی

مطلب : ایک ادھ جلے پتنگے نے خوب کہا کہ تو اس بھید کو کسی کتاب میں نہیں پائے گا ۔

 
تپش می کند زندہ تر زندگی را
تپش می دہد بال و پر زندگی را

مطلب: تپش زندگی کو زندہ تر کرتی ہے ۔ تپش زندگی کو بال و پر دیتی ہے ۔ نوٹ: اس راز سے واقف ہونا چاہتا ہے تو عشق اختیار کر کیونکہ زندگی پرواز کا نام ہے اور یہ طاقت صرف عشق سے پیدا ہو سکتی ہے ۔