سوال (۱)
نخست از فکر خویشم در تحیر چہ چیز است آنکہ گویندش تفکر
مطلب: سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ میں اپنی فکر سے حیرت زدہ ہوں اور وہ کیا چیز ہے جسے تفکر کہتے ہیں
کدامین فکر مارا شرط راہ است چرا گہ طاعت و گاہے گنہ است
مطلب: ہمارے لیے کونسی فکر طے کرنے کے لیے شرطِ اول ہے ۔ یہ بھی بتائیں کہ یہ فکر کبھی طاعت (عبادت یا ثواب ) اور کبھی گناہ کیوں ہوتی ہے (کسی شے پر کسی خاص مقصد کے تحت غور کرنا فکر ہے اور اس فکر کے نتیجہ میں جو کیفیت ہاتھ آتی ہے وہ تفکر ہے) ۔