جہان عمل
عمل کی دنیا
ہست این میکدہ و دعوت عام است اینجا قسمت بادہ باندازہ جام است اینجا
مطلب: یہ شراب خانہ ہے اور یہاں سب کو کھلی دعوت ہے یہاں پیالے کی استعداد دیکھ کر شراب بانٹی جاتی ہے ۔
حرف آن راز کہ بیگانہ صوت است ہنوز از لب جام چکید است و کلام است اینجا
مطلب: اس راز کی بات جو ابھی آواز سے انجان ہے یہاں لب جام سے ٹپکی ہے اور کلام بن گئی ہے ۔ نوٹ: یہ دنیا عمل کی دنیا ہے یہاں اسی کو سروری حاصل ہو سکتی ہے جو اس کے لیے کوشش کرے ۔
نشہ از حال بگیرند و گزشتن ز قال نکتہ فلسفہ درد تہ جام است اینجا
مطلب: (یہاں ) لوگ حال سے مستی حاصل کرتے ہیں اور زبانی جمع خرچ چھوڑ دیتے ہیں ۔ فلسفے کی باریک باتیں یہاں تاچھٹ کی طرح ہیں ۔
ما درین رہ نفس دھر برانداختہ ایم آفتاب سحر او لب بام است اینجا
مطلب: ہم نے اس راہ میں زمانے کی ہوا اکھاڑ دی ہے (زما نے کو تھکا دیا ہے) اس کی صبح کا سورج یہاں ڈوبنے کو ہے ۔
ای کہ تو پاس غلط کردہ خود می داری آنچہ پیش تو سکون است خرام است اینجا
مطلب: اے کہ تو اپنی خطا پر اڑا ہوا ہے جسے تو سکون سمجھتا ہے وہی یہاں حرکت ہے
ما کہ اندر طلب از خانہ برون تاختہ ایم علم را جان بدمیدیم و عمل ساختہ ایم
مطلب: ہم کہ حقیقت کی کھوج میں اپنا گھر چھوڑ آئے ۔ ہم نے علم میں روح پھونک کر اسے عمل بنا دیا ہے ۔ (انسان دنیا میں آنے سے پہلے جنت میں سکون کی زندگی بسر کر رہا تھا لیکن جدوجہد کا جذبہ اسے باہر نکال لایا ۔ )