Please wait..

قندھار و زیارت خرقہ مبارک
(قندھار اور خرقہ مبارک کی زیارت )

 
قندہار آن کشود مینو سواد
اہل دل را خاک او خاک مراد

مطلب: قندھار بہشت صورت علاقہ ہے ۔ اس کی خاک اہل دل کے لیے خاک مراد کا درجہ رکھتی ہے ۔

 
رنگ ہا بوہا ہوا ہا آب ہا
آب ہا تابندہ چون سیماب ہا

مطلب: اس علاقہ میں رنگوں ، خوشبووَں ، ہواؤں اور چشموں کی فراوانی ہے اس کا پانی پارے کی طرح چمکتا ہے ۔

 
لالہ ہا در خلوت کہسار ہا
نارہا یخ بستہ اندر نارہا

مطلب: لالہ کے پھول اس کے پہاڑوں کی خلوت میں کثرت سے کھلے ہوئے ہیں ۔ انار کے دانے ایسے سرخ ہیں گویا وہ یخ بستہ آگ ہوں ۔

 
کوے آن شہر است مارا کوے دوست
ساربان بربند محل سوے دوست

مطلب: اس شہر کا کوچہ ہمارے لیے محبوب کا کوچہ ہے ۔ اے ساربان محبوب کی طرف چلنے کے لیے اونٹ پر محمل باندھ

 
می سرایم دیگر از یاران نجد
از نواے ناقہ را آرم بوجد

مطلب: میں پھر یاران نجد کے نغمے گا تا ہوں اور ان نغموں سے اونٹنی کو وجد میں لاتا ہوں ۔