چیستان شمشیر(تلوار کی پہیلی)
آن سخت کوش چیست کہ گیرد ز سنگ آب محتاج خضر مثل سکندر نمی شود
مطلب: وہ سخت کوش چیز کیا ہے جو پتھر سے پانی نکالتی ہے سکندر کی طرح خضر کی محتاج نہیں ۔
مثل نگاہ دیدہ نمناک پاک رو در جوئے آب و دامن او تر نمی شود
مطلب: آنسو بھری آنکھ کی نگاہ کی طرح اجلی صورت والی پانی میں ہے مگر اس کا دامن تر نہیں ہوتا ۔
مضمون او بہ مصرح برجستہ ئی تمام منت پذیر مصرع دیگر نمی شود
مطلب: اس کا مضمون ایک ہی چست مصرعے میں مکمل ہو جاتا ہے دوسرے مصرعے کا احسان ہی نہیں لیتا ۔