سوال (۴)
قدیم و محدث از ہم چون جدا شد کہ این عالم شد آں دیگر خدا شد
مطلب: یہ کیا ہوا کہ قدیم (خدا) اور محدث (غیر خدا) ایک دوسرے سے الگ ہو گئے کہ ان میں سے ایک تو جہان کہلایا اور دوسرا خدا ہو گیا ۔
اگر معروف و عارف ذات پاک است چہ سودا در سر این مشت خاک است
مطلب: اگر عارف اور معروف وہی ذاتِ پاک ہی ہے تو پھر اس مشتِ خاک (آدمی) کے سر میں یہ کیا جنون سمایا ہوا ہے کہ خدا سے وصال کا طلب گار ہے ۔