بہ مبلغ اسلام در فرنگستان(یورپ میں اسلام کی تبلیغ کرنے والے سے)
زمانہ باز بر افروخت آتش نمرود کہ آشکار شود جوہر مسلمانی
مطلب: زمانے نے پھر سے نمرود کی آگ جلائی ہے تاکہ مسلمانی کا جوہر ظاہر ہو ۔
بیا کہ پردہ ز داغ جگر براندازیم کہ آفتاب جہانگیر شد ز عریانی
مطلب: آ کہ جگر کے داغ پر سے پردہ اٹھا دیں ۔ کیونکہ سورج دنیا میں محض اس لیے محیط ہے کہ پردے میں نہیں ہے (اس کی روشنی سارے عالم میں پھیلی ہوئی ہے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم تعلیمات اسلامی کو عام کریں ) ۔
ہزار نکتہ زدی دلبران فرنگ گداختی صنمان را بہ علم برہانی
مطلب: تو نے فرنگی محبوبوں کے سامنے ہزاروں نکتے بیان کیے بتوں کو اپنی دلیلوں سے موم کر دیا ۔
خبر ز شہر سلیمیٰ بدہ حجازی را شرار شوق فشان در ضمیر تورانی
مطلب: حجازی کو سلیمیٰ کے شہر کی خبر دے تورانی کے دل میں شوق کا شرر ڈالے ۔
رہ عراق و خراساں زن اے مقام شناس بہ بزم اعجمیاں تاہ کن غزل خوانی
مطلب: اے موقع و محل کو پہچاننے والے، عراق اور خراسان کی راہ اختیار کر (عراق اور خراسان کے راگ الاپ) یعنی عراق اور خراسان کے مسلمانون کو بیدار کر ۔
بسے گزشت کہ در انتظار زخمہ و ریست چہ نغمہ ہا کہ نہ خوں شد بہ ساز افغانی
مطلب: عجمیوں کی محفل میں غزل خوانی کو تازہ کر یعنی عجمیوں کو اسلام کے حقائق سے آگاہ کرو ۔ ایک زمانہ ہو گیا کہ وہ کسی زخمہ ور کے انتظار میں ہے کتنے ہی نغمے تھے جو افغانی ساز میں لہو ہو گئے ۔
حدیث عشق بہ اہل ہوس چہ میگوئی بچشم مور مکش سرمہ ی سلیمانی
مطلب: تو اہل ہوس (فرنگیوں ) میں عشق کی بات کیا بیان کر رہا ہے ۔ چیونٹی کی آنکھ میں سلیمانی سرمہ مت ڈال ۔