طاسینِ محمد (حضور اکرم کی تعلیمات)
نوحہ َ روح ابوجہل در حرم کعبہ
سینہ ی ما از محمد داغ داغ از دم او کعبہ را گل شد چراغ
مطلب : ہمارا سینہ محمد کی وجہ سے داغ داغ ہے ۔ آپ کی پھونک سے کعبہ کا چراغ بجھ گیا ۔
از ہلاک قیصر و کسریٰ سرود نوجوانان را ز دست ما ربود
مطلب: آپ نے قیصر و کسریٰ کی تباہی و بربادی کی بات کی اور نوجوانوں کو ہم سے چھین لیا ہے ۔
ساحر و اندر کلامش ساحری است این دو حرف لا الہ خود کافری است
مطلب: آپ جادوگر ہیں اور آپ کے کلام میں جادوگری ہے ۔ یہ جو لا الہ کے دو الفاظ ہیں بجائے خود کافری ہیں (آپ نے سحر کلام سے توحید کا نغمہ بلند کیا) ۔
تا بساط دین آبا در نورد با خداوندان ما کرد آنچہ کرد
مطلب: جب آپ نے ہمارے آبا کے دین کی بساط لپیٹ دی ہے تو آپ نے ہمارے خداؤں کے ساتھ وہ کیا جو ناقابل بیان ہے
پاش پاش از ضربتش لات و منات انتقام از وے بگیر اے کائنات
مطلب: آپ کی ضرب سے لات و منات جیسے بت ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے ۔ اے کائنات تو آپ سے اس کا بدلہ لے ۔
دل بغائب بست و از حاضر گسست نقش حاضر را افسون او شکست
مطلب: آپ نے غیب سے دل لگایا اور حاضر یعنی سامنے رکھے ہوئے بتوں سے دل ہٹا لیا ۔
دیدہ بر غائب فرو بستن خطاست آنچہ اندر دیدہ می ناید گجاست
مطلب: غیب پر نگاہ جمائے رکھنا غلطی ہے ۔ وہ جو نظر ہی نہیں آتا وہ کہاں ہے یعنی اس کا وجود نہیں ہے ۔
پیش غائب سجدہ بردن کوری است دین نو کور است و کوری دوری است
مطلب: غیب کے آگے سجدہ کرنا اندھے پن کی علامت ہے ۔ یہ نیا دین (دین اسلام) اندھا ہے اور یہ اندھا پن حقیقت سے دور لے جاتا ہے ۔
خم شدن پیش خداے بے جہات بندہ را ذوقے نہ بخشد این صلوٰت
مطلب: بے جہات خدا، لاثانی خدا کے آگے جھکنا (جو سجدے کی علامت ہے ) یہ ایسی نماز ہے جو بندے کو ذوق عطا نہیں کرتی ۔
مذہب او قاطع ملک و نسب از قریش و منکر از فضل عرب
مطلب: آپ کا مذہب (اسلام) ملک اور خاندان کی جڑیں کاٹ دیتا ہے ۔ آپ کا تعلق قریش خاندان سے ہے اور آپ عرب کی فضیلت کے منکر ہیں ۔
در نگاہ او یکے بالا و پست با غلام خویش بر یک خوان نشست
مطلب: آپکی نگاہ میں اعلیٰ اور ادنیٰ سبھی ایک برابر ہیں ۔ آپ اپنے غلام کے ساتھ دسترخوان پر بیٹھے ہیں ۔
قدر احرار عرب نشناختہ با کلفتان حبش در ساختہ
مطلب: آپنے عرب کے آزاد لوگوں کی قدر نہیں پہچانی ۔ آپ نے حبشہ کے سیاہ فام لوگوں سے موافقت اختیار کر لی ۔
احمران با اسودان آمیختند آبروے دودمانے ریختند
مطلب: آپ نے گوروں کو کالوں کے ساتھ ملا دیا اور خاندان کی وقعت ختم کر دی ۔
این مساوات ، این مواخات اعجمی است خوب می دانم کی سلمان مزدکی است
مطلب: یہ برابری اور یہ بھائی چارا غیر عرب لوگوں کا نظریہ ہے ۔ میں ابوجہل اچھی طرح جانتا ہوں کہ سلمان ، مزدک کا پرستار ہے (غیر عرب ہے ) ۔
ابن عبداللہ فریبش خوردہ است رستخیزے بر عرب آوردہ است
مطلب: عبداللہ کے بیٹے (حضور اکرم ) نے اس نظریے کا فریب کھایا ہے اور یوں عرب میں قیامت برپا کر دی ہے ۔
عترت ہاشم ز خود مہجور گشت از دو رکعت چشم شان بے نور گشت
مطلب: ہاشم کے خاندان والے اپنے نسب سے ہی دور ہو گئے ہیں ۔ دو رکعتوں کی نماز سے ان کی آنکھیں بے نور ہو گئی ہیں ۔
اعجمی را اصل عدنانی کجاست گنگ را گفتار سبحانی کجاست
مطلب: اسلام نے غیر عربوں کے برابر تو کر دیا ہے لیکن یہ بھی تو معلوم ہو کہ غیر عرب کی عدنانی اصل کہاں ہے ۔ بھلا ایک گونگے آدمی میں سبحانی جیسا فصیح انداز گفتگو کیونکر پیدا ہو سکتا ہے ۔
چشم خاصان عرب گردیدہ کور بر نیائی اے زہیر از خاک گور
مطلب: عرب کے خاص لوگوں کی آنکھ اندھی ہو گئی ہے ۔ اے زہیر تو خاکِ قبر سے باہر کیوں نہیں نکل آتا
اے تو ما را اندرین صحرا دلیل بشکن افسون نواے جبرئیل
مطلب: اے کہ تو ہمارے لیے اس صحرا میں رہنما ہے باہر آ اور جبرئیل کی نوا کا جادو توڑ دے ۔
باز گو اے سنگ اسود باز گوے آنچہ دیدیم از محمد باز گوے
مطلب: تو پھر کہہ اے سنگ اسود پھر کہہ ۔ ہم نے محمدسے جو کچھ دیکھا ہے وہ تو پھر کہہ ۔
اے ہبل اے بندہ را پوزش پذیر خانہ خود را ز بے کیشان بگیر
مطلب: اے ہبل ، تو جو بندوں کی معذرت و معافی قبول کرنے والا ہے بے دینوں سے اپنا گھر واپس لے ۔
گلہ شان را بگرگان کن سبیل تلخ کن خرماے شان را بر نخیل
مطلب: ان کے بھیڑوں کے ریوڑ کو بھیڑوں کے سپرد کر دے اور کھجور کے درخت پر جو کھجوریں ہیں ان کو ان کے لیے کڑوی بنا دے ۔
صرصرے دہ با ہواے بادیہ انھم اعجاز نخل خاویہ
مطلب: تو ان پر صحرا کی ہوا کو تیز اور زہریلی گرم ہوا بنا کر بھیج تا کہ وہ اس طرح گر جائیں جیسے کھجور کے کھوکھلے تنے گرتے ہیں ۔
اے منات اے لات ازیں منزل مرو گر ز منزل می روی از دل مرو
مطلب: اے منات اور اے لات، اس منزل (کعبہ) سے نہ جاوَ (نہ نکلو) ۔
اے ترا اندر دو چشم ما وثاق مہلتے ان کنت از معت الفراق
مطلب: اے وہ (لات و منات) کہ ہماری آنکھوں کے اندر تمہارا گھر ہے، اگر تم نے ہم سے جدا ہونے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے پھر بھی تھوڑی دیر کے لیے تو رک جاوَ ۔