Please wait..

زندہ رود

 
زورق خاکیان بے ناخداست
کس نداند عالم قرآن کجاست

مطلب: ہم خاکیوں یعنی انسانوں کی کشتی ملاح کے بغیر ہے ۔ کوئی نہیں جانتا کہ قرآن کریم کا جہان کہاں ہے ۔

(افغانی)

 
عالمے در سینہ ی ما گم ہنوز
عالمے در انتظار قم ہنوز

مطلب: (افغانی جواب دیتے ہیں ) وہ جہان ابھی تک ہمارے سینوں میں گم ہے اور وہ جہان قم کے انتظار میں ہے ۔

 
عالمے بے امتیاز خون و رنگ
شام او روشن تر از صبح فرنگ

مطلب: وہ ایک ایسا جہان ہے جس میں نسل اوررنگ میں کوئی امتیاز نہیں ہے ۔ اور اس کی شام فرنگ کی صبح سے بھی زیادہ روشن ہے ۔

 
عالمے پاک از سلاطین و عبید
چوں دل مومن کرانش ناپدید

مطلب: وہ ایک ایسا جہان ہے جو آقاؤں اور غلاموں سے پاک ہے ۔

 
عالمے رعنا کہ فیض یک نظر
تخم او افگند در جان عمر

مطلب: وہ ایک ایسا جہان ہے جو شاداب و تازہ اور دلکش ہے جس کی (جناب رسول پاک) ایک نظر کے فیض نے حضرت عمر کی جان میں اس کا بیج بو دیا ہے ۔

 
لایزال و وارداتش نو بنو
برگ و بار محکماتش نو بنو

مطلب: وہ جہان لا زوال (ناپذیر) ہے اور اس کی واردات تازہ بتازہ یعنی قرآن کے پیدا کردہ اس جہان میں نت نئے کارنامے ظہور پذیر ہوتے رہتے ہیں ۔ اس کی محکمات کے برگ و بار تازہ بتازہ ہیں ۔

 
باطن او از تغیر بے غمے
ظاہر او انقلاب ہر دمے

مطلب: اس جہان کا باطن تغیر و تبدل (تبدیلیوں ) سے بے غم ہے ۔ اس کا ظاہر ہر لمحہ کا انقلاب ہے ۔

 
اندرونِ تست آن عالم نگر
می دہم از محکمات او خبر

مطلب: وہ جہان تیرے اندر ہے تو اسے دیکھ ، میں تمہیں اس کے محکمات کے متعلق بتاتا ہوں ۔