Please wait..

زندگی و عمل(در جواب نظم ہائنا موسوم بہ سوالات)
زندگی اور عمل(جرمنی کے مشہور شاعر ہائنا کی ایک نظم سوالات کے جواب میں )

 
ساحل افتادہ گفت، گرچہ بسے زیستم
ہیچ نہ معلوم شد آہ کہ من چیستم

مطلب: ایک سنسان ساحل کہنے لگا اگرچہ میں بڑی دیر زندہ رہا ہوں مگر افسوس مجھے کچھ معلوم نہیں ہوا کہ میں کون ہوں کیا ہوں ۔

 
موج ز خود رفتہ تیز خرامید و گفت
ہستم اگر میروم، گر نروم نیستم

مطلب: ایک متوالی لہر تیزی سے بڑھی اور بولی اگر چلتی رہوں تو میں ہوں اگر نہ چلوں تو میں نہیں ہوں (یعنی زندگی حرکت اور جدوجہد کا نام ہے) ۔