ہلال عید
نتوان ز چشم شوق رمید ای ہلال عید از صد نگہ براہ تو دامی نہادہ اند
مطلب: اے ہلال عید! تو ہماری چشم شوق سے بھاگ نہیں سکتا ۔ ہم نے تیرے راستے میں سینکڑوں نگاہوں کا جال بچھا رکھا ہے ۔
بر خود نظر گشا ز تہی دامنی مرنج در سینہ ی تو ماہ تمامی نہادہ اند
مطلب: خود پر آنکھ کھول ، اپنے خالی دامن پر افسوس نہ کر ۔ پہلے دن کا چاند بڑا باریک ہوتا ہے رفتہ رفتہ وہ پورا چاند بن جاتا ہے ۔ تیرے سینے کے اندر پورا چاند رکھ دیا گیا ہے ۔ نوٹ: کارکنان قضا و قدر نے ہر انسان میں ماہ تمام یعنی مرد کامل بننے کی استعداد مخفی کر دی ہے جس نے اپنے اندر کو تلاش کیا وہ چودھویں کے چاند کی طرح مرد کامل بن گیا ۔