Please wait..

جمہوریت

 
متاع معنی بیگانہ از دون فطرتان جوئی 
ز موران شوخی طبع سلیمانی نمی آید

مطلب: تو ان سلجھے معنی کی دولت نیچ فطرتوں (اہل مغرب) میں ڈھونڈتا ہے ۔ (یاد رکھ) چیونٹیوں میں سلیمان کی طبیعت کی شوخی پیدا نہیں ہو سکتی ۔

 
گریز از طرز جمہوری، غلام پختہ کاری شو
کہ از مغز دو صد خر فکر انسانی نمی آید

مطلب: جمہوریت سے بھاگ، کسی پختہ کار مرد کا غلام ہو جا (دامن پکڑ) کہ دو سو گدھوں کے مغز سے ایک انسان کی فکر نہیں پیدا ہوتی ۔ نوٹ: اقبال مغربی جمہوریت کے قائل نہیں ۔ انھوں نے بانگ درا سے لیکر ارمغان حجاز تک ہر کتاب میں اس طرز حکومت کی مذمت کی ہے ۔