مؤلف الشیخ مولانا محمد بن یعقوب الکلینی

مترجم مفسرِ قرآن مولانا سید ظفر حسن نقوی

(3-58)

سب امام علم و شجاعت و اطاعت میں برابر ہیں

حدیث نمبر 1

مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى عَنْ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي زَاهِرٍ عَنِ الْخَشَّابِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حَسَّانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ الله علیہ السلام قَالَ قَالَ الله تَعَالَى الَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمانٍ أَلْحَقْنا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَما أَلَتْناهُمْ مِنْ عَمَلِهِمْ مِنْ شَيْ‏ءٍ قَالَ الَّذِينَ آمَنُوا النَّبِيُّ ﷺ وَأَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ علیہ السلام وَذُرِّيَّتُهُ الائِمَّةُ وَالاوْصِيَاءُ صَلَوَاتُ الله عَلَيْهِمْ أَلْحَقْنَا بِهِمْ وَلَمْ نَنْقُصْ ذُرِّيَّتَهُمُ الْحُجَّةَ الَّتِي جَاءَ بِهَا مُحَمَّدٌ ﷺ فِي علي علیہ السلام وَحُجَّتُهُمْ وَاحِدَةٌ وَطَاعَتُهُمْ وَاحِدَةٌ۔

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ خدا نے فرمایا ہے جو لوگ ایمان لائے اور ان کی ذریت نے ایمان میں ان کا اتباع کیا تو ہم نے ان کی ذریت کو ان سے ملحق کر دیا اور ان کے عمل سے کوئی شے کم نہیں کی (طور)۔ پھر امام نے فرمایا جو لوگ ایمان لے آئے ہیں نبی اور امیر المومنین پر اور ان کی اولاد میں آئمہ اور اوصیاء پر اور ہم نے کم نہیں کیا ان کی ذریت سے اس حجت کو جو رسول لائے علیؑ کے بارے میں ان کی دلیل اور حجت (نبوت ہو یا امامت ) ایک ہی ہے اور اطاعت بھی ایک ہی طرح کی ہے۔

حدیث نمبر 2

عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الله عَنْ أَبِيهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى عَنْ دَاوُدَ النَّهْدِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِي الْحَسَنِ علیہ السلام قَالَ قَالَ لِي نَحْنُ فِي الْعِلْمِ وَالشَّجَاعَةِ سَوَاءٌ وَفِي الْعَطَايَا عَلَى قَدْرِ مَا نُؤْمَرُ۔

فرمایا امام جعفر صادق علیہ السلام نے ہم علم اور شجاعت میں سب برابر ہیں اور عطا میں بقدر اس کے بجا لاتے ہیں جس کا حکم دیا گیا ہے۔

حدیث نمبر 3

أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَحْيَى عَنِ ابْنِ مُسْكَانَ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِي عَبْدِ الله علیہ السلام قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ الله ﷺ نَحْنُ فِي الامْرِ وَالْفَهْمِ وَالْحَلالِ وَالْحَرَامِ نَجْرِي مَجْرًى وَاحِداً فَأَمَّا رَسُولُ الله ﷺ وَعلي علیہ السلام فَلَهُمَا فَضْلُهُمَا۔

فرمایا امام جعفر صادق علیہ السلام نے ہم امر و فہم اور حلال و حرام میں ایک دوسرے کے قائم مقام ہیں لیکن رسول اللہ ﷺ اور علیؑ کو فضیلت حاصل ہے۔