مؤلف الشیخ مولانا محمد بن یعقوب الکلینی

مترجم مفسرِ قرآن مولانا سید ظفر حسن نقوی

(3-28)

وہ متوسم جن کا ذکر قرآن میں ہے آئمہ علیہم السلام ہیں اور سبیل انہیں میں قائم ہے

حدیث نمبر 1

أَحْمَدُ بْنُ مِهْرَانَ عَنْ عَبْدِ الْعَظِيمِ بْنِ عَبْدِ الله الْحَسَنِيِّ عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَيْرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَسْبَاطٌ بَيَّاعُ الزُّطِّيِّ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ أَبِي عَبْدِ الله علیہ السلام فَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنْ قَوْلِ الله عَزَّ وَجَلَّ إِنَّ فِي ذلِكَ لاياتٍ لِلْمُتَوَسِّمِينَ وَإِنَّها لَبِسَبِيلٍ مُقِيمٍ قَالَ فَقَالَ نَحْنُ الْمُتَوَسِّمُونَ وَالسَّبِيلُ فِينَا مُقِيم۔

راوی کہتا ہے کہ میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں حاضر تھا کہ ایک شخص اہلبیت سے داخل ہوا۔ اس نے کہا اللہ آپ کی حفاظت کرے آپ کیا فرماتے ہیں اس آیت کے بارے میں، بیشک اس میں خدا کی نشانیاں ہیں صاحبان فراست کے لیے۔ فرمایا وہ ہم ہیں ایک دائمی راہ پر ہیں جو قیامت تک منقطع نہ ہو گی۔

حدیث نمبر 2

مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْخَطَّابِ عَنْ يَحْيَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنِي أَسْبَاطُ بْنُ سَالِمٍ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ أَبِي عَبْدِ الله علیہ السلام فَدَخَلَ عَلَيْهِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ هِيتٍ فَقَالَ لَهُ أَصْلَحَكَ الله مَا تَقُولُ فِي قَوْلِ الله عَزَّ وَجَلَّ إِنَّ فِي ذلِكَ لاياتٍ لِلْمُتَوَسِّمِينَ قَالَ نَحْنُ الْمُتَوَسِّمُونَ وَالسَّبِيلُ فِينَا مُقِيمٌ۔

راوی کہتا ہے میں امام جعفر صادق علیہ السلام کے پاس تھا ایک شخص نے اس آیت کے متعلق سوال کیا، بے شک اس میں خدا کی نشانیاں ہیں صاحبانِ فراست کے لیے اور یہ ایک قائم رہنے والا راستہ ہے۔ فرمایا وہ صاحبانِ فراست ہم ہیں اور ہم میں ہے وہ دوامی راستہ۔

حدیث نمبر 3

مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنِ الْفَضْلِ بْنِ شَاذَانَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ عِيسَى عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ عَبْدِ الله عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ ابي جعفر علیہ السلام فِي قَوْلِ الله عَزَّ وَجَلَّ إِنَّ فِي ذلِكَ لاياتٍ لِلْمُتَوَسِّمِينَ قَالَ هُمُ الائِمَّةُ (عَلَيْهم السَّلام) قَالَ رَسُولُ الله ﷺ اتَّقُوا فِرَاسَةَ الْمُؤْمِنِ فَإِنَّهُ يَنْظُرُ بِنُورِ الله عَزَّ وَجَلَّ فِي قَوْلِ الله تَعَالَى إِنَّ فِي ذلِكَ لاياتٍ لِلْمُتَوَسِّمِينَ۔

فرمایا امام محمد باقر علیہ السلام نے اس آیت سے متعلق بے شک اس میں صاحبان فراست کے لیے نشانیاں ہیں کہ اس سے مراد آئمہ علیہم السلام ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا فراست مومن سے ڈرتے رہو کہ وہ نورِ خدا سے دیکھتا ہے۔ خدا نے فرمایا ہے بے شک اس میں اہلِ فراست کے لیے نشانیاں ہیں۔

حدیث نمبر 4

مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الْكُوفِيِّ عَنْ عُبَيْسِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ عَبْدِ الله بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الله علیہ السلام فِي قَوْلِ الله عَزَّ وَجَلَّ إِنَّ فِي ذلِكَ لاياتٍ لِلْمُتَوَسِّمِينَ فَقَالَ هُمُ الائِمَّةُ (عَلَيْهم السَّلام) وَإِنَّها لَبِسَبِيلٍ مُقِيمٍ قَالَ لا يَخْرُجُ مِنَّا أَبَداً۔

فرمایا امام جعفر صادق علیہ السلام نے آیت ان فی ذالک کے متعلق کہ متوسمین سے مراد آئمہ ہیں اور سبیل مقیم کا مطلب یہ ہے کہ ہم میں سے کوئی ابد الآباد تک اس راستہ سے الگ نہ ہو گا۔

حدیث نمبر 5

مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَيُّوبَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شِمْرٍ عَنْ جَابِرٍ عَنْ ابي جعفر علیہ السلام قَالَ قَالَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ علیہ السلام فِي قَوْلِهِ تَعَالَى إِنَّ فِي ذلِكَ لاياتٍ لِلْمُتَوَسِّمِينَ قَالَ كَانَ رَسُولُ الله ﷺ الْمُتَوَسِّمَ وَأَنَا مِنْ بَعْدِهِ وَالائِمَّةُ مِنْ ذُرِّيَّتِي الْمُتَوَسِّمُونَ. وَفِي نُسْخَةٍ أُخْرَى عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مِهْرَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَيُّوبَ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ۔

جابر نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ فرمایا امیر المومنین علیہ السلام نے آیت ان فی ذالک لایات للمتوسمین کے متعلق رسول اللہ ﷺ متوسم (صاحب فراست) تھے اور ان کے بعد میں ہوں اور میری ذریت اور ایک دوسرے نسخہ میں یہ روایت احمد بن مہران وغیرہ سے نقل کی گئی ہے۔