384 |
خالص ترین عبادت |
اگرچہ بہت سے حقائق سے میں واقف ہوں مگر میرا یقین اللہ پر توکل اور دعا ہے یہ بات روزِ روشن کی طرح نمایاں ہے کہ میری طے شدہ منزل وصلِ خدا ہے آپ نہ ماضی میں رہیں اور نہ مستقبل میں کہ حال میں رہنا بھی اللہ کی خاص عطا ہے اللہ سے دعا کرنا خالص ترین عبادت ہے کہ دعا کو غیر اہم سمجھنا بھی ایک بڑی خطا ہے