مؤلف الشیخ مولانا محمد بن یعقوب الکلینی

مترجم مفسرِ قرآن مولانا سید ظفر حسن نقوی

(3-6)

اگر روئے زمین پر صرف دو آدمی ہونگے تو ان میں ایک حجتِ خدا ہو گا

حدیث نمبر 1

مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِنَانٍ عَنِ ابْنِ الطَّيَّارِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ الله علیہ السلام يَقُولُ لَوْ لَمْ يَبْقَ فِي الارْضِ إِلا اثْنَانِ لَكَانَ أَحَدُهُمَا الْحُجَّةَ۔

راوی کہتا ہے میں نے امام جعفر صادق علیہ السلام کو کہتے ہوئے سنا اگر روئے زمین پر صرف دو آدمی باقی رہ جائیں گے تو ان میں سے ایک حجت خدا ہو گا۔

حدیث نمبر 2

أَحْمَدُ بْنُ إِدْرِيسَ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى جَمِيعاً عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِنَانٍ عَنْ حَمْزَةَ بْنِ الطَّيَّارِ عَنْ أَبِي عَبْدِ الله علیہ السلام قَالَ لَوْ بَقِيَ اثْنَانِ لَكَانَ أَحَدُهُمَا الْحُجَّةَ عَلَى صَاحِبِهِ. مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ عَنْ سَهْلِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى مِثْلَهُ۔

فرمایا امام جعفر صادق علیہ السلام نے اگر زمین پر دو آدمی ہونگے تو ان میں ایک دوسرے پر حجت ہو گا۔

حدیث نمبر 3

مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى عَمَّنْ ذَكَرَهُ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُوسَى الْخَشَّابِ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ كَرَّامٍ قَالَ قَالَ أَبُو عَبْدِ الله علیہ السلام لَوْ كَانَ النَّاسُ رَجُلَيْنِ لَكَانَ أَحَدُهُمَا الامَامَ وَقَالَ إِنَّ آخِرَ مَنْ يَمُوتُ الامَامُ لِئَلا يَحْتَجَّ أَحَدٌ عَلَى الله عَزَّ وَجَلَّ أَنَّهُ تَرَكَهُ بِغَيْرِ حُجَّةٍ لله عَلَيْهِ۔

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا اگر دو آدمی بھی باقی رہ جائیں گے تو ایک ان میں امام ہو گا اور سب سے آخر میں مرنے والا امام ہو گا تاکہ بندہ کی خدا پر یہ حجت نہ ہو کہ اس کو بے حجت خدا چھوڑ دیا گیا ہے۔

حدیث نمبر 4

عِدَّةٌ مِنْ أَصْحَابِنَا عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْبَرْقِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ عَنِ ابْنِ سِنَانٍ عَنْ حَمْزَةَ بْنِ الطَّيَّارِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ الله علیہ السلام يَقُولُ لَوْ لَمْ يَبْقَ فِي الارْضِ إِلا اثْنَانِ لَكَانَ أَحَدُهُمَا الْحُجَّةَ أَوْ الثَّانِي الْحُجَّةَ. الشَّكُّ مِنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ۔

راوی کہتا ہے میں نے امام جعفر صادق علیہ السلام کو فرماتے ہوئے سنا کہ اگر دو آدمی بھی باقی رہیں گے تو ان میں سے ایک حجت ہو گا یا دوسرا۔

حدیث نمبر 5

أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ عَنِ النَّهْدِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يُونُسَ بْنِ يَعْقُوبَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الله علیہ السلام قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ لَوْ لَمْ يَكُنْ فِي الارْضِ إِلا اثْنَانِ لَكَانَ الامَامُ أَحَدَهُمَا۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا اگر زمین پر صرف دو آدمی باقی رہینگے تو ایک ان میں حجت ہو گا۔