مؤلف الشیخ مولانا محمد بن یعقوب الکلینی

مترجم مفسرِ قرآن مولانا سید ظفر حسن نقوی

(3-25)

آئمہ علیہم السلام وہ ہیں جن کا اللہ عزوجل نے اصطفا کیا اور اپنی کتاب کا وارث بنایا

حدیث نمبر 1

الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مُعَلَّى بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُمْهُورٍ عَنْ حَمَّادِ بْنِ عِيسَى عَنْ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ عَنْ سَالِمٍ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ علیہ السلام عَنْ قَوْلِ الله عَزَّ وَجَلَّ ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنا مِنْ عِبادِنا فَمِنْهُمْ ظالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سابِقٌ بِالْخَيْراتِ بِإِذْنِ الله قَالَ السَّابِقُ بِالْخَيْرَاتِ الامَامُ وَالْمُقْتَصِدُ الْعَارِفُ لِلامَامِ وَالظَّالِمُ لِنَفْسِهِ الَّذِي لا يَعْرِفُ الامَامَ۔

سالم سے مروی ہے میں نے امام محمد باقر علیہ السلام سے آیت پھر ہم نے وارث بنایا اپنی کتاب کا ان لوگوں کو جنھیں ہم نے چن لیا اپنے بندوں میں پس ان میں بعض ظالم لنفسہ ہیں بعض میانہ رو اور بعض نیکیوں کی طرف سبقت کرنے والے باذن خدا، امام نے فرمایا سابق الخیرات امام ہے مقتصد عارف امام اور ظالم لنفسہ امام کو نہ پہچاننے والا۔

حدیث نمبر 2

الْحُسَيْنُ عَنْ مُعَلىً عَنِ الْوَشَّاءِ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ خَالِدٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ الله علیہ السلام قَالَ سَأَلْتُهُ عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَى ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنا مِنْ عِبادِنا فَقَالَ أَيَّ شَيْ‏ءٍ تَقُولُونَ أَنْتُمْ قُلْتُ نَقُولُ إِنَّهَا فِي الْفَاطِمِيِّينَ قَالَ لَيْسَ حَيْثُ تَذْهَبُ لَيْسَ يَدْخُلُ فِي هَذَا مَنْ أَشَارَ بِسَيْفِهِ وَدَعَا النَّاسَ إِلَى خِلافٍ فَقُلْتُ فَأَيُّ شَيْ‏ءٍ الظَّالِمُ لِنَفْسِهِ قَالَ الْجَالِسُ فِي بَيْتِهِ لا يَعْرِفُ حَقَّ الامَامِ وَالْمُقْتَصِدُ الْعَارِفُ بِحَقِّ الامَامِ وَالسَّابِقُ بِالْخَيْرَاتِ الامَامُ۔

سلیمان بن خالد نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے پوچھا آیت پھر ہم نے کتاب کا وارث بنایا الخ کے متعلق فرمایا تم (زیدیہ) کیا کہتے ہو۔ میں نے کہا یہ آیت تمام بنی فاطمہ کے لیے ہے۔ فرمایا تمہارا خیال صحیح نہیں اس میں داخل نہیں وہ اشارہ کیا اپنی تلوار کی طرف یعنی جو تلوار سے جنگ کرے اور لوگوں کو حکم خدا کیخلاف دعوت دے۔ میں نے کہا پھر ظالم لنفسہ کون ہے۔ فرمایا جو اپنے گھر میں بیٹھے اور حق امام کو نہ پہچاننے والا نہ ہو اور مقتصد وہ ہے جو حق امام کو پہچانے اور سابق الخیرات امام ہے۔

حدیث نمبر 3

الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مُعَلَّى بْنِ مُحَمَّدٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا الْحَسَنِ الرِّضَا علیہ السلام عَنْ قَوْلِ الله عَزَّ وَجَلَّ ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنا مِنْ عِبادِنا الايَةَ قَالَ فَقَالَ وُلْدُ فَاطِمَةَ (عليها السلام) وَالسَّابِقُ بِالْخَيْرَاتِ الامَامُ وَالْمُقْتَصِدُ الْعَارِفُ بِالامَامِ وَالظَّالِمُ لِنَفْسِهِ الَّذِي لا يَعْرِفُ الامَامَ۔

راوی نے امام رضا علیہ السلام سے آیت ثم اورثنا الکتاب کے متعلق سوال کیا۔ فرمایا وہ اولاد فاطمہ علیہما السلام ہیں اور سابق الخیرات امام ہیں اور مقتصد وہ ہے جو امام کا عارف اور ظالم لنفسہ وہ جو عارف امام نہیں۔

حدیث نمبر 4

مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ مَحْبُوبٍ عَنْ أَبِي وَلادٍ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا عَبْدِ الله علیہ السلام عَنْ قَوْلِ الله عَزَّ وَجَلَّ الَّذِينَ آتَيْناهُمُ الْكِتابَ يَتْلُونَهُ حَقَّ تِلاوَتِهِ أُولئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِ قَالَ هُمُ الائِمَّةُ (عَلَيْهم السَّلام)

راوی نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے اس آیت کے متعلق دریافت کیا۔ وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی ہے اس کی اچھی طرح تلاوت کرتے ہیں وہ اس بات پر ایمان رکھتے ہیں ۔ فرمایا وہ آئمہ علیہم السلام ہیں۔