278 |
جدوجہد |
ایک سنگِ خارا ندی کی راہ میں پڑا ہوا تھا اس نے ندی کے بہاؤ کو بہت معیوب سمجھا اور ندی سے یہ گلہ کیا کہ تیرے بہاؤ کا شور ہے بہت برا جس کی وجہ سے میرے سکون میں ہے اک تلاطم برپا ندی نے اسے جواب میں کہا کہ تیری اس حالت پر ہے جمود کا سایہ جبکہ میرے بہاؤ میں ہے ہر لمحہ ارتقاء